28 اکتوبر، 2022، 11:04 AM

امریکہ سے تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت تھی، ہم کشکول لے کے جاتے ہیں، پاکستانی وزیراعظم

امریکہ سے تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت تھی، ہم کشکول لے کے جاتے ہیں، پاکستانی وزیراعظم

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ سے بھی تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت تھی، ہم کشکول لے کے جاتے ہیں،خواہ مخواہ جاکر آبیل مجھے مار کرتے ہیں، یہ کہاں کی سیاست اور پاکستانیت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال میں عوامی فلاح کا ایک بھی منصوبہ نہیں بنایا گیا، ہمیں ملک کی بہتری کیلئے کام کرنا ہو گا ورنہ آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ایک اینٹ لگانا تو دور کی بات سعودی عرب کے تعاون سے اسپتال کیلیے پروسیجر بھی پورا نہ کیا، میں نے سعودی ولی عہد سے معذرت کی کہ آپکا تحفہ استعمال نہیں ہوا، چین اور یورپی ممالک بھی ہمارے دوست ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ سے بھی تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت تھی، ہم کشکول لے کے جاتے ہیں ، خواہ مخواہ جاکر آبیل مجھے مار کرتے ہیں، یہ کہاں کی سیاست اور پاکستانیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔

News ID 1912849

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha